پشاور(آن لائن)بی آر ٹی کے کرایوں میں فی سٹاپ 5سے 15روپے تک اضافہ کی تجویز دی گئی ہے یہ اضافہ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر کئے جانے کے امکانات ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے بی آر ٹی پر سالانہ سبسڈی دی جا رہی ہے بی آر ٹی کے کرایہ عام ٹرانسپورٹ سے کم ہونے کے باعث روزانہ کی تعداد
میں ایک لاکھ تک شہری اس میں سفر کر رہے ہیں تاہم بی آر ٹی کی 30نئی گاڑیوں کی آمد کے بعد ان کے کرایوں میں فی سٹاپ 5سے 15روپے تک اضافہ کئے امکانات ہیں تاہم حتمی منظوری صوبائی حکومت کی جانب سے دیدی جائیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ سبسڈی کے باعث کئے جا رہے ہیں۔