اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیک ڈور رابطے اور تیز ہو گئے ہیں، شیخ رشید کی خاموشی کی وجہ سامنے آ گئی، معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف، اینکر نے معروف صحافی سے سوال کیا کہ اچانک سے کیا ہوگیا ہے، شیخ رشید بھی کہہ رہے ہیں دھول بیٹھ رہی ہے
حالانکہ انہوں نے اس بات کو رد کر دیا کہ کس کے کس سے مذاکرات ہو رہے ہیں، عارف حمید بھٹی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں شیخ رشید کا انتہائی اہم رول ہے، وہ عمران خان کو پہلے دن سے سمجھا رہے ہیں کہ ٹکراؤ کی سیاست سے نقصان ہو رہا ہے اور پنجاب میں سینیٹر کا بلامقابلہ منتخب ہونے میں بھی شیخ رشید کی رضا مندی شامل تھی، مریم نواز، حمزہ شہباز کی ضمانت پر بھی ان کی رائے تھی، عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میرے خیال میں بیک ڈور رابطے اور تیز ہو گئے ہیں اور شاید حکومت کے لئے کچھ اہم حلقے جو بہت زیادہ حکومت کے لئے آخری حد تک جا رہے تھے اب وہ نہیں جا رہے۔ بظاہر تو ایسا لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سیاسی ٹمپریچر تھوڑا سا اور سلو ہو گا بہرحال تین مارچ تک رہے گا جب تک انہوں نے اپنے سینیٹر بنوانے ہیں، اس وقت تک شور شرابا رہے اور اس وقت کے بعد مزید حالات بہتر ہو جائیں گے۔