پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کا جہاز پاکستان کی سرزمین پر مارگرایا،جو ہاتھ ہماری طرف بڑھے گا اسے کاٹ دیں گے اور جو آنکھ اٹھے گی اسے نکال دیں گے،میراج طیاروں کو پاک فضائیہ کا حصہ بنے پچاس سال مکمل، انجینئرنگ ٹیم اور افسران کیلئے ایوارڈ

datetime 26  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /شور کوٹ(این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ پاک فضائیہ شامدار کارکردگی، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین شخصیات کی حامل رہی ہے، پاک فضائیہ کسی بھی طرح کسی دوسری ایئرفورس سے کم نہیں۔پاک فضائیہ میں میراج طیاروں کی شمولیت کی گولڈن جوبلی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر

عارف ور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاھدانور خان تھے،تقریب میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہان سمیت حاضر سروس وریٹائرڈ سینئر افسران بھی شامل ہوئے،میراج طیاروں کو پاک فضائیہ کا حصہ بنے پچاس سال مکمل ہوگئے ،تقریب میں ستائیس فروری 2019 کو بھارتی تنصیباتکو نشانہ بنانے والے افسران بھی شریک ہوئے،پاک فضائیہ کے میراج طیاروں کے سب سے پہلے اسکواڈرن نے کوبرا فارمیشن میں فلائی پاسٹ کیا،میراج طیاروں کے ضرار اسکواڈرن نے صدر مملکت کو سلامی دی۔ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ فاروق عمر فرانس سے پہلا میراج طیارہ اڑاکر لائے تھے،ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ فاروق عمر کو خصوصی شیلڈ دی گئی، چار دسمبر1971 کو بھارتی کینبرا جہاز گرانے والے پائیلٹس کو شیلڈ دی گئی،دسمبر1971 کو سکیسر میں بھارتی طیارہ گرانے والے ایئر کموڈور صفدر اور سکواڈرن لیڈر جمیل شوکت کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئی،میراج طیاروں کی موجودہ ٹیم میں زیادہ فلائننگ آورز والے پائیلٹس کو بھی ٹرافیاں دی گئیں،میراج طیاروں کی انجینئرنگ ٹیم کو بھی ایوارڈز دئیے گئے،آپریشن سوئفٹ ریٹارڈ میں حصہ لینے والے افسران کو گروپ کیپٹن فہیم کی قیادت میں ایوارڈ دئیے گئے،پی اے ایف اسکواڈرن22 اور27 کے آفیسر کمانڈرز کو بھی شیلڈز دی گئیں، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل

مجاہد انور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن سوئفٹ ریٹارڈ کی وجہ سے میراج گولڈن جوبلی تقریبات تاخیر کا شکار ہوئیں،ھم یہ تقریبات منارہے ہیں، میراج کے 24 طیاروں پر مشتمل پہلا اسکواڈرن 1968 میں پاک فضائیہ میں شامل ہوا،ہمارے میراج طیارے جنگوں اور تنازعات میں امیدوں پر پورا اترے ہیں،دہشت گردی کے خلاف

جنگ ہو یا آپریشن سوئفٹ ریٹارڈ میراج نے کبھی مایوس نہیں کیا،میراج ری بلڈ فیکٹریز کامرہ اس جہاز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اھم کردار ادا کررہی ہے،پاکستان کے دفاع میں میراج طیاروں کا کردار ہمیشہ اھم رہا ہے،ہمارے پاس موجود میراج طیارے ہر قسم کی جنگ میں کارگر ثابت ہوئے ہیں۔پی اے ایف ملک کو درپیش

اقتصادی چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے اثاثہ جات پر انحصار کرتی ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فضائیہ کے میراج طیاروں کی انجینئرنگ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے یہ جہاز آپریشنل رکھے ہوئے ہیں،ہمیں اپنے انجینئرز اور ٹیکنیشنز پر فخر ہے جو ھمارے حقیقی ہیروز ہیں،پاکستان کا دفاع

مضبوط ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ہمسائے کے پاس ہم سے کہیں زیادہ وسائل ہونے کے باوجود ھم نے کامیابی سے وطن عزیز کا دفاع کیا ہے،پاک فضائیہ نے ایئر مارشل نورخان اور ایئر مارشل اصغر جیسے ایماندار، اخلاقی قدروں والی شخصیات تیار کیں،پاک فضائیہ شامدار کارکردگی، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین شخصیات کی حامل

رہی ہے، پاک فضائیہ کسی بھی طرح کسی دوسری ایئرفورس سے کم نہیں،ہم بطور قوم ڈسپلن سیکھ رہے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج اور عوام کی وجہ سے کامیاب رہی، وزیراعظم عمران نے بھارت کو امن کی پیشکش کی کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے تو جم دو قدم بڑھیں گے،ہمارا خطہ باقی دنیا

سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے،پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارڈ اس کی شاندار مثال ہے،بالاکوٹ کا جواب پاکستان نے ایک دن کے اندر بھرپور انداز میں دیا،بھارت کا جہاز پاکستان کی سرزمین پر مارگرایا،جو ہاتھ ہماری طرف بڑھے گا اسے کاٹ دیں گے اور جو آنکھ اٹھے گی اسے نکال

دیں گے،بھارت عدم استحکام کا شکار ہے، اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے،ہم کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو ہتھیاروں کی سپلائی سے دنیا اس خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رہی ہے،ہم امن کی خواھش رکھتے ہوئے اپنے دفاع کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں،تمام انڈیکیشنز مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں چاھے معیشت ہو یا اقتصادی استحکام ہو۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…