لاہور(این این آئی+ آن لائن) شریف فیملی نے بھی سولر سسٹم سے سستی بجلی بنانے کے لئے درخواست دیدی جس پر نیپرا نے پانچ سو کلو واٹ بجلی کی پیداوار کرنے کا لائسنس جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیسکو کی جانب سے سولر سسٹم پر جدید ٹیکنالوجی سے مزین میٹرز کی تنصیب کی جائیگی،
میٹرز کی تنصیب پر شریف فیملی اضافی بجلی لیسکو کو فروخت کر سکے گی۔ شریف فیملی نے آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تنگ آکر جاتی امراء کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں لیسکو نے شریف خاندان کی درخواست پر شریف خاندان کو جاتی امراء میں سولر سسٹم کے ذریعے پانچ سو کلو واٹ بجلی پیدا کرنے کا لائسنس جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ شریف خاندان نے لیسکو کو درخواست دی تھی کہ انہیں جاتی امراء میں سولر سسٹم پر بجلی پیدا کرنے کی اجازت دی جائے۔ اضافی بجلی پیدا کرنے کی صورت میں شریف خاندان اضافی بجلی کو قومی ڈرگ سٹیشن کو فروخت کرے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیسکو آئندہ چند روز میں جاتی امراء میں نیٹ میٹرنگ پروجیکٹ سسٹم نافذ کردے گا۔ جس کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال میں لائی جائے گی یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کا منصوبہ ماضی کی حکومت نے بنایا تھا۔ جس کے لئے کوئی بھی شہری نہ صرف اپنے لئے بلکہ اضافی بجلی پیدا کرسکتا ہے بلکہ اضافی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت بھی کرسکتا ہے۔ شریف فیملی نے بھی سولر سسٹم سے سستی بجلی بنانے کے لئے درخواست دیدی جس پر نیپرا نے پانچ سو کلو واٹ بجلی کی پیداوار کرنے کا لائسنس جاری کر دیا۔