لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے لاہور سمیت صوبے بھر میں ایک لاکھ عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب ٹیچر یونین نے پنجاب حکومت کے اس منصوبے کو یکسر طور پر مسترد کردیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب ٹیچر یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ آج کا نہیں
بلکہ پرانا ہے۔ سابقہ حکومتوں نے بھی 1998ء میں عارضی اساتذہ کو بھرتی کیا تھا جنہیں بعد میں حکومت کو مستقل کرنا پڑ گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 6 اضلاع میں بھرتی کے پہلے مرحلے میں 400 اساتذہ کو عارضی طور پر بھرتی کیا جائے گا جبکہ پنجاب ٹیچر یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت اساتذہ بھرتی کرنا چاہتی ہے تو عارضی کی بجائے مستقل بنیادوں پر بھرتی کرے۔