اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آصف زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر پی ڈی ایم قیادت کو اپنے مفادات کی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیا، زرداری گیلانی کو دوسرا سنجرانی بنانا چاہتے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /کراچی(آن لائن ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری یوسف رضا گیلانی کو دوسرا سنجرانی بنانا چاہتے ہیں لیکن وہ فارمولہ چلا ہوا کارتوس ہے دوبارہ نہیں چل سکتا، یوسف رضا گیلانی خود کو اسٹیبلشمنٹ کے لیے قابل قبول بنانے کے لیے ایسے بیانات دے

رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی کے حالیہ بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی پیرا شوٹرر امیدوار ہیں۔ وہ یوسف رضا گیلانی کے بیان کہ”اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پرغیر جانبدار ہے“ پر تبصرہ اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے امیدوار لانے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کا یکطرفہ فیصلہ ہے پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں نے اس کڑوے گھونٹ کو نہ چاہتے ہوئے پی لیا ہے حالانکہ قومی اسمبلی میں عددی اکثریت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے، انہوں نے کہا کہ زرداری سب پر بھاری ثابت ہورہے ہیں اور وہ اپنے معاملات کو بڑی ہوشیاری سے طے کررہے ہیں زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر پی ڈی ایم کی دیگر قیادت کو اپنے مفادات کی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے اس لیے پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں یوسف رضا گیلانی کے فیصلے سمیت دیگر یکطرفہ فیصلوں کو نہ نگل سکتی ہے اور نہ اُگل سکتی ہے اس تمام صورتحال میں سب سے زیادہ قابل رحم صورتحال پی ڈی ایم کے سربراہ کی ہے عجیب صورتحال ہے کہ کپتان کو ہی 13واں کھلاڑی بنادیا گیا ہے، حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم نے یوٹرن لینے میں عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ماضی میں مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ ”یوٹرن حکمت نہیں بے غیرتی ہے“ لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ آئے روز پی ڈی ایم اپنے ہی متفقہ فیصلوں پر یوٹرن لے رہی ہے اور پی ڈی ایم قیادت تھوک کے حساب سے تھوک چاٹ سے دل بہلا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…