اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کیوں کی؟ وزیر کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑ گئے، کابینہ سے بھی فارغ کر دیا گیا

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرہ میں تحریک انصاف کے امیدوار کی شکست کا معاملہ، نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنمااور صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو لیگی امیدوار اختیار ولی کی حمایت پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لیاقت خٹک کو وزیر آبپاشی کا عہدہ فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایات

کر دی ہیں اس کے علاوہ انہیں صوبائی کابینہ سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں تحریک انصاف کو تحریک انصاف نے ہرایا، نوشہرہ میں شکست اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے، صوبائی وزیر نے تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کو تسلیم کر لیا۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیارولی نے کامیابی حاصل کرلی ہے،تحریک انصاف کے امیدوارمیاں عمر کاکاخیل دوسرے نمبر پر آئے ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آئے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر 17 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے۔ حتمی نتیجے الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔پی کے 63 نوشہرہ میں 102پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ اسٹیشن 44 پر پولنگ تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی، پولنگ کے دوران نوشہرہ میں ایس اوپیزپربھی سختی سے عمل نظرآیا۔ یہ نشست سابق صوبائی وزیرمیاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…