بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

نوجوان نے سوتیلی بہن سے شادی کر لی بھانڈا کیسے پھوٹا؟خاندان میں ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں نوجوان نے اپنی سوتیلی بہن سے شادی کر لی ،تین شادیاں کرنیوالے باپ نے بیٹے اور بیٹی،گواہان سمیت دس افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا جس کے اندراج پر پولیس مصروف تاحال مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے گائوں لوکڑی میں صوبہ خان نے 1992 میں بہن کا رشتہ دے کر وٹہ میں

خورشید بی بی سے شادی کی جس کے بطن سے بیٹے سکندر نے جنم لیا اور دونوں گھرانوں پر تناؤ پر بہن کو طلاق ہوئی تو صوبہ خان نے بھی بیوی کو طلاق دے دی اور بچی زہرہ بی بی کی ماں شہناز بی بی سے دوسری شادی کر لی جس سے ایک بیٹا اور 6 بیٹاں ہوئیں تو میاں بیوی میں اختلا ف پرصوبہ خان نے دوسری بیوی کو طلاق دے کرتیسری شادی رچا لی ۔ اس عرصہ میں دونوں بیویوں کے بچے جوان ہو گئے تو پہلی بیوی سے بیٹے سکندر نے سوتیلی بہن زہرہ بی بی سے محبت میں شادی کر لی جس کا صوبہ خان کو چار پانچ ماہ بعد اس وقت علم ہواجب کسی نے اسے ان کی شادی کا نکاح نامہ واٹس ایپ کیا جس پر وہ غصے سے باہر ہو گیا۔ اس نے کہا ہے کہ میرے بیٹے سکندر کی شادی میں اہم کردار اس کی ماں پہلی مطلقہ بیوی خورشید بی بی کا ہے جس نے دونوں کی شادی کروا کر اپنا بدلہ لیا ہے۔صوبہ خان نے مطلقہ بیوی خورشید بی بی پر الزام عائد کیا کہ وہ بیٹے کو پیسے بھی بھجواتی ہے،اس سارے عمل میں خورشید بی بی

کو چار پانچ افراد فرزانہ بی بی، عاقب، عدنان اور ان کے قریبی رشتہ داروں کی سپورٹ حاصل ہے۔جبکہ اس صورتحال میں بچو ں کے باپ صوبہ خان کا کہنا ہے کہ بیٹا سکندر اسلام آباد میں کسی دکان پر دن بھر کام کرتا اور دکان مالک سے جلدی چھٹی لیکر گھر چلا جاتا تھا جس کے مالک

کو تشویش ہوئی تو انکشا ف ہوا کہ سکندر نے تو شادی کر رکھی ہے جس سے سوتیلی بہن بھائی کی شادی کا نکاح نامہ سامنے آ گیا۔اس شادی کے دولہا سکندر کے والد صوبہ خان کی مدعیت میں تھانہ اربن ایریا پولیس نے دولہا ،دلہن،گواہان سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور جلد ہی ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…