بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

معروف رکن قومی اسمبلی نے چترال کی 14سالہ لڑکی سے شادی کرلی

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ، کوئٹہ(آن لائن، این این آئی ) پولیس نے کہا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی کی شادی بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی سے کرائی گئی ہے، جس پر انہوں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ چترالی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے

کام کرنے والی تنظیم کی درخواست پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی، کم عمری کی اس شادی کے خلاف چترالی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے پولیس میں درخواست دائر کی تھی۔چترال پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کیس کے انکوائری آفیسر ایڈیشنل ایس ایچ او رحمت عظیم کا کہنا ہے کہ اس کیس پر تفتیش شروع ہوچکی ہے۔دوسری جانب خواتین ارکان اسمبلی اور سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ بچیوں کی شادی کے لئے کم از کم عمر 18سال مقرر کی جائے،سپریم کورٹ نے کہا ہے شناختی کارڈ پر شادی ہونی چاہیے،پنجاب میں قانون سازی کر کے شادی کی عمر 18 سال ہونی چاہیے ،بچیوں کا مورٹیلٹی ریٹ پاکستان میں بہت زیادہ ہے،چھوٹی عمر میں شادی ہو جائے تو بچیوں پر دبائو ہوتا ہے کہ انہوں نے ایک سال میں بچہ پیداکرنا ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سماجی تنظیم ’’برگد‘‘کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر صبیحہ شاہین،رکن اسمبلی سعد یہ

سہیل رانا،بشریٰ انجم بٹ،عظمیٰ کاردار،سائقہ رانی سمیت سول سوسائٹی کی خواتین نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔صبیحہ شاہین نے کہا کہ بچیوں کی شادی کے لئے کم از کم عمر 18سال مقرر کی جائے۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ پر شادی ہونی چاہیے۔پنجاب میں قانون سازی کر کے 18 سال کی عمر شادی کی ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…