بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

گرفتار پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کیساتھ پولیس حراست میں کیسا سلوک کیا جارہا ہے؟ترجمان کی جانب سے سنگین الزامات عائد

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے ترجمان نے الزام عائد کیاہے کہ حلیم عادل شیخ کی کسی سے ملاقات نہیں کروائی جارہی اورگھر سے بھیجا گیا کھانا بھی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے دیا جاتا ہے۔ترجمان نے حلیم عادل شیخ کو دوران پولیس حراست

سہولیات نہ دینے پر جاری بیان میں کہا کہ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو سی آئی یو سینٹر صدر میں رکھا گیا ہے، ان سے کسی کی ملاقات تک نہیں کروائی جارہی ہے۔ترجمان نے الزام لگایا کہ گھر سے بھیجا گیا کھانا بھی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے دیا جاتا ہے۔ رات دیر تک پولیس کے مختلف افسران کو تفتیش کے لئے بھیجا جاتا ہے۔ پولیس اراکین اسمبلی کی بھی ملاقات نہیں کروا رہی۔ پولیس پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کے طور پر سامنے آچکی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ریجنل الیکشن آفیسر حلیم عادل شیخ سے سینیٹ امیدوار کے تائید کنندہ کی حیثیت سے تصدیق کرے گا۔تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن سندھ نے مرکزی الیکشن کمیشن سے رائے مانگ لی اور درخواست مرکزی الیکشن کمیشن کو بھیج دی ہے۔الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے درخواست میں

کہا گیاہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں یا ان کے پاس جاکر تصدیق کی جائے؟بعد ازاں الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریجنل الیکشن آفیسر کو تعینات کر دیاہے،ریجنل الیکشن کمشنر حلیم عادل شیخ سے ملاقات

کریں گے اور ان سے سینیٹ امیدوار کے تائید کنندہ کی حیثیت سے تصدیق کی جائے گی۔دوسری جانب ایس ایس پی ملیر نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھاہے ، جس میں کہا گیاہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، مقدمات گڈاپ ،میمن گوٹھ تھانے میں درج ہیں۔خط کی کاپی آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کرچی ،ڈی آئی جی ایسٹ کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…