ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی میں خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کا معاملہ، خاتون ٹک ٹاکر گرفتار

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انویسٹی گیشن پولیس نے گارڈن میں کارپرفائرنگ سے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کے معاملے میں ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے۔گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کار پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 4 ٹک ٹاکرز کے قتل کے معاملے پر

پولیس نے ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو باقاعدہ گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ سویرا پاک کالونی کے قریب کی رہائشی ہے۔واردات سے قبل سویرا کی مسکان سے لڑائی ہوئی تھی اور سویرا نے ہی فون کر کے ملزم رحمن کو بلایا تھا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم رحمن تاحال مفرور ہے۔واضح رہے کہ رواں ماں 2 فروری کو کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب 1 کار پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔زخمی اور جاں بحق افراد آپس میں دوست تھے اور بعد میں تحقیقات میں پتہ چلا تھا کہ مقتولین ٹک ٹاکرز تھے۔دوسری جانب علاقے بوٹ بیسن میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں نئے انکشاف سامنے آگیا، پولیس کو تحقیقات میں دہرے قتل کی وجہ پتہ چل گئی ہے۔تحقیقاتی حکام کے مطابق لڑکے اور لڑکی کا قتل طے شدہ منصوبہ نہیں تھا۔ قتل اچانک ہونے والی لڑائی کے بعد کیا گیا، قاتل

گاڑی میں تھا۔مقتول لڑکی رفع حاجت کرنے کے لیے ایک سنسان جگہ پر رکے تھے۔ وہیں ایک گاڑی بھی کھڑی تھی، جس میں مبینہ ملزم اسلحے سمیت بیٹھا تھا۔ لڑکی جب فارغ ہوئی تو اسے پتہ چلا کہ گاڑی میں کوئی موجود ہے۔اس پر لڑکی نے شور مچایا تو لڑکے اور گاڑی میں بیٹھے

مبینہ ملزم کے درمیان لڑائی ہوئی۔ جھگڑے کے بعد گاڑی میں بیٹھے ملزم نے دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل کرنے کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ کر مائی کولاچی کی جانب فرار ہو گیا۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی فوٹیج میں یہ گاڑی مائی کولاچی کی جانب سے آتی بھی دکھائی دیتی ہے۔ ایک عینی شاہد نے پولیس کو جھگڑے اور پورے قصے کی تصدیق کی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…