یہ ہمارے سلیکٹڈ کپتان ہیں ، یہ انکی جماعت ہے اور اسکی بدنامی ہورہی ہے ۔۔۔عظمیٰ بخاری کی ”پواری گرل” کے انداز میں وزیر اعظم پر شدید تنقید

17  فروری‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ن لیگ کی خاتون رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی پواری گرل کا انداز اپنا کر وزیراعظم پر تنقید کر ڈالی، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی حکمران جماعت پی ٹی آئی پر دلچسپ اندازمیں تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ہیں ہمارے

سلیکٹڈ کپتان، یہ ہے ان کی جماعت اور یہ ان کی بدنامی ہو رہی ہے۔دریں اثنا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فردوس باجی ہماری راجکماری کی فکر چھوڑیں اپنی کرسی بچائیں ،فیاض چوہان پھر آپ کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،فردوس امجد پنجاب میں اب چند دنوں کی مہمان ہیں ،میرا مشورہ ہے آپ نئی نوکری کیلئے سی وی جمع کرادیں،عمران خان اس کے درباری وزیر کرپشن کا واویلہ کرتے گندم،چینی،ادویات اور پیٹرول کی مد میں 2ہزار ارب کا چونا لگاگئے ہیں،تبدیلی والے قوم کو چونا لگارہے ہیں اور خود لالچی سپاری والے پان کھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں صرف عمران خان کے اے ٹی ایم اور چاپلوس مشیروں کی موجیں لگی ہیں قوم بیچاری مہنگی کی چکی میں پس رہے ہیں،عثمان بزدار ہمیں سرپرائز دینے کی باتیں کررہے ہیں لیکن اپنے ارکان کو منانے کیلئے پائوں بھی پکڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)تمام حربوں کے باوجود نوازشریف اور شہبازشریف کی لیڈرشپ میں متحد اور یکجا ہے ،تحریک انصاف ہر جگہ سے ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا شکار ہے ،تحریک انصاف کے لوگ سینیٹ ٹکٹ لینے کیلئے بولیاں لگارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…