اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں جناح ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے ڈلیوری کے بعد جڑواں بچوں میں سے ایک نوزائیدہ بچے کو مبینہ طور پر غائب کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال
میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک بچے کو کچھ ہی دیر بعد غائب کردیا گیا ، جہاں الٹرا سائونڈ کے مطابق جڑواں بچوں نے جنم لینا تھا جب کہ ڈاکٹروں نے والدین کو بتایا کہ صرف ایک ہی بچہ پیدا ہوا جس کو آپ کے حوالے کردیا۔بچے کی مبینہ گمشدگی پر نوزائیدہ بچے کے والد نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرادی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کچھ روز قبل کرائے گئے الٹرا سائونڈ کی رپورٹ کے مطابق 2 بچوں نے جنم لینا تھا تاہم جب اپنی اہلیہ کو جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا تو ہمیں صرف ایک بچی کی پیدائش کی اطلاع دی گئی اور ایک بچی ہمارے حوالے کی گئی جب کہ دوسری کو غائب کردیا گیا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں اکثر ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیںکئی کیسز میں ہسپتال کا اپنا ہی عملہ ملوث نکلتا ہے ۔