اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس 88 کراچی، ووٹر کے آنے سے قبل اس کا ووٹ کاسٹ، الیکشن عملے کی بڑی غلطی سامنے آگئی

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 کے پولنگ اسٹیشن پر الیکشن عملے کی غلطی سامنے آئی ہے۔ پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری تھا، جب ایک ووٹر اپنا ووٹ ڈالنے آیا تو پتا چلا کہ اس کا ووٹ کاسٹ ہوچکا ہے۔یہ واقعہ یار محمد گوٹھ ملیر کینٹ کے گرائمر اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن

نمبر 39 پر سامنے آیا۔الیکشن عملے نے ووٹر کو اس کی آمد سے قبل ہی ووٹ کاسٹ ہونے کی خبر دی تو وہ حیران رہ گیا کہ یہ کیسے ہوگیا؟اس پر ووٹر نے اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے پولنگ اسٹیشن کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا۔ووٹر کے احتجاج کے بعد الیکشن عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے اسے تسلیم بھی کیا۔عبدالحق نامی ووٹر نے ووٹ کاسٹ کیے جانے کے بعدمیڈیا سے گفتگو بھی کی اور واقعے کی تفصیل بتائی۔ووٹر نے بتایا کہ میرے پہنچنے پر پولنگ اسٹیشن میں موجود عملے نے فائل نکالی اور مجھے ووٹ کاسٹ ہونے کی اطلاع دی۔عبدالحق نے کہا کہ جب کہ میرا ووٹ کاسٹ نہیں ہوا تھا لیکن عملہ کہہ رہا تھا کہ یہ آپ کے انگوٹھے کا نشان ہے جو پیپر پر موجود ہے۔ووٹر نے بتایا کہ اس پر میں نے الیکشن عملے کو بتایا کہ میں شناختی کارڈ یہ ہے، سیاسی جماعتوں کے جو پولنگ ایجنٹ اس وقت موجود ہیں وہ بھی میری سوسائٹی کے ہیں، ان سے میرے متعلق تصدیق کی جائے۔عبدالحق نے کہا کہ میرے دعوی پر پولنگ ایجنٹس نے تصدیق کی کہ یہ آج پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے آیا ہے۔ الیکشن عملے نے ووٹر کو اس کی آمد سے قبل ہی ووٹ کاسٹ ہونے کی خبر دی تو وہ حیران رہ گیا کہ یہ کیسے ہوگیا؟اس پر ووٹر نے اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے پولنگ اسٹیشن کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…