اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ سے اوپر بھی کوئی ادارہ ہے ،یہ اب کفن سے متعلق بھی پوچھنے لگ گئے ہیں،کیپٹن (ر) صفدر کا دعویٰ

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ میں سپریم کورٹ کی بنائی گئی جے آئی ٹی کے روبرو اثاثے بتا چکا ہوں، کیا سپریم کورٹ سے اوپر بھی کوئی ادارہ ہے ،یہ اب کفن سے متعلق بھی پوچھنے لگ گئے ہیں،جو بیرون ممالک سے محنت مزدوری کر کے پیسے بھیج رہے ہیں ان کو بھی ڈرا رہے ہیں

،مجھ سے پوچھتے ہیںکہ میراذریعہ آمدن کیا ہے ،فیلڈ مارشل کی اولا بتا دے کے اس کے آبائواجداد کے اثاثے کتنے ہیں۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمدصفدر نے کہا کہ ترقی کرنا ہر ایک کا حق ہے،میں تو 300 سال پیچھے کا ریکارڈ دے رہا ہوں ،یہ مجھے نااہل قرار دینا چاہتے ہیں ،میںپاکستان کے لئے اہل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تو پاکستان میں پٹواریوں کی حکومت ہے ،ہر ایک شخص کی زندگی میں ایک ناں ایک فلم بنی ہوئی ہے ،یہ سب چابی گروپ ہے ،میں سیاسی حالات اور موجودہ صورتحال پر کتاب لکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا ،یہاں میری باتیں ریکارڈ کی جاتی ہیں، میرے خلاف کیسز حساس ادارے کا سربراہ بنو ارہا ہے ، جسٹس وقار سیٹھ کا حکم نامہ موجود ہے ، آج بھی ایسے جج زندہ ہیں،آپ کو ہر جج جسٹس منیر اور ملک ارشد نہیںملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کون کیمرہ مین تھا جو میری فلم بنا رہا تھا اسے کون ہدایات دے رہا تھا کہ گھسیٹ کے لائو۔ ا نہوں نے کہا کہ انہوں نے مادر ملت کو بھی گھسیٹا ہم بھی تیار ہیں،آج جو مادر ملت کی بات کرتا ہے وہ غدار کہلائے گا،ہمیں کہتے ہیں گوجرانوالہ سے گزرو گے تو پتھرائو ہوگا،مجھے بتایا جائے کہ کراچی میںدروازہ کس کے کہنے پر توڑا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…