اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی اسلام آباد کلب میں سنڈے برنچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے اپنے مہمانوں کے ساتھ آئے، اشرافیہ اور اعلی سرکاری افسروں کے لئے مخصوص اس کلب میں شاہد خاقان عباسی بھی
دیگر مہمانوں میں گھر گئے جو ان سے ملکی حالات اور سیاست کے بارے میں بے تکلفانہ استفسارات کرتے رہے ،روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق شاہد خاقان عباسی بھی انڈہ آملیٹ لینے کے لئے قطار میں کھڑے تھے، ان سے تین بچوں نے روک کر کہا کہ انکل آپ نے وزیراعظم کی کرسی چھوڑ کر عمران خان کو کیوں دیدی اس پر سابق وزیراعظم سمیت سبھی شرکا قہقہہ بار ہو گئے تاہم شاہد خاقان نے ان بچوں سے دریافت کیا کہ وہ کہاں سے آئے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں رہتے ہیں اس پر سابق وزیراعظم نے بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ کہاکہ آپ اپنے سوال کا جواب راولپنڈی میں رہنے والے کسی دوست سے حاصل کریں، کلب کے پکوانوں کی بہت تعریف کرتے ہیں ،شاہد خاقان عباسی نے بھی انڈہ آملیٹ اور دوسری ڈشز کی بہت تعریف کی، دوپہر کو جب مہمانوں کا رش بڑھنے لگا تو شاہد خاقان اور ان کے دوست وہاں سے چلے آئے۔ کلب کے دربان نے بتایا کہ جب سے لوگوں کو پتہ چلا ہے کہ جنرل باجوہ سنڈے برنچ کے لئے آئے ہیں ہر اتوار کو برنچ کے لئے مہمانوں کا غیر معمولی ہجوم رہنے لگا ہے۔