منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردو بدل کیلئے 15روزہ فارمولے کو ختم کیا جائے،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/سیالکوٹ/گوجرانوالہ( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی مجوزہ سمری ارسال کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردو بدل کیلئے 15روزہ فارمولے کو ختم کرے ،

حکومت عوام پر  بلا تعطل پیٹرولیم ،بجلی اور گیس کی قیمتوںمیں اضافے کے بم برسا رہی ہے جس سے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور ان کے اندر پکنے والا لاوا کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے تاجر رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل محبوب سرکی ،لاہور کے صدر میاں طارق فیروز، نعیم بادشاہ، شہزاد بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت حقائق پر مبنی سروے کرائے تو حالیہ سالوںمیں مڈل کلاس طبقے کی قوت خرید میں 50سے60فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ممکن نہیں رہا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ رواں ماہ کے اگلے دو ہفتوںکیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مجوزہ سمری کو واپس کیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے ، حکومت اس سے قبل مسلسل پانچ بار قیمتوںمیں اضافہ کر چکی ہے جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اسی رفتار سے اضافہ کیا جارہا ہے ۔اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو تاجر بھی اپنا کاروبار بند کر کے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…