جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی حتمی تاریخوں کا اعلان ہو گیا

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی حتمی تاریخوں کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات 4 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 12 جون 2021 سے شروع ہوں گے۔

واضح رہےکہ وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہاہےکہ رواں سال دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم جون سے18جون 2021 تک ہونے کا اعلان کیا تھا،اسی طرح نویں جماعت کے امتحانات 24جون سے 11جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 15اگست سے شروع ہونگے جو 29اگست تک جاری رہیں گے ،بارہویں جماعت کے امتحان یکم ستمبر سے 21ستمبرتک منعقد کئے جائیں گے۔تمام امتحانات کادورانیہ دوگھنٹے ہوگا جبکہ پیپرز میں ایم سی کیوز کاتناسب بڑھادیاگیاہے جبکہ سب جیکٹوو مختصرہوگا۔امتحانی مراکز میں ایس او پیز کے تحت پرچے لئے جائیں گے۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ رواں سال موسم گرماکی تعطیلات 11جولائی سے14اگست 2021 تک ہونگی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی سال 2021کاآغاز یکم اپریل ,نویں اور دسویں کلاسز کاآغاز 15اگست جبکہ انٹرمیڈیٹ کے طلبا 21ستمبرسے نئی کلاسز کاآغازکریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…