اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، حکومت کا 18 محکموں کی تنخواہوں میں مجوزہ اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے 18 محکموں کی تنخواہوں میں 25 فیصد مجوزہ اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں 3 لاکھ 26 ہزار745 ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اضافہ نہیں کیا جائیگا،ایکسٹرا الاؤنسز لینے والے محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو گا

اس فیصلے کے بعد ایوان صدر، وزیر اعظم سیکریٹریٹ،سینٹ اور قومی اسمبلی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ایف بی آر،شعبہ صحت،نیب،اعلیٰ عدلیہ اور وفاقی پولیس کے ملازمین بھی تنخواہوں میں اضافہ سے محروم رہیں گے۔موٹروے پولیس،ائیرپورٹ سکیورٹی فورس،انٹیلی جنس بیورو،آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھیں گی۔ اسی طرح لاء اینڈ جسٹس کمیشن،پارلیمانی افیئر ڈویژن اور اسلام آباد ماڈل پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔دوسری جانب 2 لاکھ 96 ہزار470 ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اہڈہاک اضافے سے قومی خزانے پر 21ارب سالانہ کا اضافی بوجھ پڑیگا۔حکام کے مطابق ایسے ملازمین جن کوپہلے ہی 100فیصد اہڈہاک ریلیف مل رہا ان کو موجودہ اضافہ نہیں ملے گا،موجودہ اضافہ ان ملازمین کے لیے ہو گا جن کو بنیادی تنخواہ کے برابر اضافی تنخواہ یا پرفارمنس الاؤنس نہیں مل رہا۔حکام کے مطابق متعددوفاقی اداروں کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا تین سو فیصد تک الاؤنس کی مد میں دیا جا رہا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کے لیے ایڈہاک ریلیف دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…