اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والی دانانیر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی ہے ۔اپنی نئی ویڈیو میں دانا نیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں وہ ایک بھارتی موسیقار کی جانب سے پارری ہو رہی ہے پر بنائے گئے گانے پر اپنی سہیلیوں کی ہمراہ ڈانس کر رہی ہیں۔انسٹاگرام پر اب تک دانا نیر کی ویڈیو کو 6 لاکھ سے
زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دو تین دن سے سوشل میڈیا پر دانا نیر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتی ہے یہ میں ہوں،یہ ہم ہیں اور یہ پواری ہو رہی ہے،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔ویڈیو میں دوستوںکے ساتھ ہلا گلا کرنے والی لڑکی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر انگریزی لب و لہجے میں کہہ رہی ہے،یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔اس ویڈیو کو ریپ سانگ میں تبدیل کرنے والے بھارتی میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے نے میوزک کا استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو بناڈالی۔یش راج مختلف ویڈیو کلپس میں میوزک کا اضافہ کرکے اسے پرمزاح وپرلطف بنانے میں شہرت رکھتے ہیں تاہم ان کے بنائے گئے سانگ کے بعد یہ ویڈیو بھارتی میڈیا کی بھی زینت بن گئی۔نئی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آج سے میں پارٹی نہیں کروں گا صرف پواری کروں گا، کیونکہ پارٹی کرنے میں وہ مزہ نہیں جو پواری کرنے میں ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بھی ہر کوئی لڑکی کا انداز اپنائے اسی طرح کی ویڈیوز بنا رہا ہے،لڑکی کے دلچسپ انداز نے تو اداکاروں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اب خاتون بلاگر کا بھی اس پر ردِعمل سامنے آیا ہے انہوں نے ویڈیو کو بے حد پسند کیے جانے پر لوگوں کا شکریہ اداکیا۔دانانیر نے کہا کہ لوگوں کے ردِعمل پر میں بے حد خوش ہوں لیکن اس بات پر سب سے زیادہ خوش ہوں کہ لوگ میری ویڈیو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور میرے لیے یہ بہت اہم ہے۔لوگوں کو یہ ٹرینڈ استعمال کرتے دیکھ کر خوش ہوں،دانانیر ویڈیو بنانے والی خاتون اپنی ویڈیووائرل ہونے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔خاتون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو مزا آرہاہے جتنے میمز بن رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں سارے ویڈیو دیکھ رہی ہوں جو آپ لوگ بنارہے ہیں مجھے بہت مزہ آرہا ہے لیکن میں تمام ویڈیوز نہیں دیکھ سکتی کیونکہ بہت زیادہ لوگ مجھے ٹیگ کررہے اس لیے میں ہیش ٹیگ بنارہی ہوں تاکہ تمام ویڈیوز دیکھ لوں۔سوشل میڈیا صارفین کو انٹرٹینمنٹ کے لیے کچھ نہ کچھ چاہیے ہوتا ہے لہذا جب تک کوئی نئی ویڈیو ان کے ہاتھ نہیں لگتی تب تک تو صرف پواریہی ہو گی۔