نئی دہلی (این این آئی )جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہائی وے پر ایک منی بس اور ٹرک کے تصادم میں چودہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ بس میں کل اٹھارہ افراد سوار تھے اور ہائی وے پر یہ حادثہ ڈرائیونگ کے دوران بس ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے
مطابق پولیس نے بتایاکہ اس بس میں سوار مسافر مسلم زائرین تھے، جو اجمیرمیں ایک مزار پر جا رہے تھے۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت نازک ہے۔ بس میں سوار بارہ سال سے کم عمر کے چار بچے محفوظ رہے۔ بس میں کل اٹھارہ افراد سوار تھے اور ہائی وے پر یہ حادثہ ڈرائیونگ کے دوران بس ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔