اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں دولہا کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا لڑکی کا چچا زاد بھائی نکلا ، دولہے کی سیٹ پر بیٹھا بچہ جاں بحق

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کیماڑی میں دولہے کی گاڑی پر نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھا ہوا بچہ جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کیماڑی کی مسان چوک پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کار میں بیٹھا ہوا دولہا زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے باعث کار میں سوار ایک لڑکا موقع پر جان کی بازی ہار گیا تاہم دولہا زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق دولہا بارات لیکر ملیر سے کیماڑی مسان چوک آیا تھا اور فائرنگ کا واقعہ واپس جاتے ہوئے پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، دولہے کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا البتہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیماڑی مسان چوک پر دولہا کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا دلہن کا چچازاد بھائی ہے، جس نےکسی اور سے شادی کرنے پر فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق 10 سالہ لڑکے کی لاش ٹھٹھہ منتقل کردی گئی جبکہ زخمی دلہا اسفند یاد نجی اسپتال زیر علاج ہے، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج ہوا نہ اہل خانہ کا بیان ریکارڈ ہوسکا، اہل خانہ کے بیان کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔پولیس کے مطابق دلہن کے چچا زاد بھائی نے کسی اور سے شادی پر فائرنگ کی، لڑکی کے والد نے بچپن میں ملزم سے بیٹی کی شادی کا کہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے چچا زاد بھائی کی گرفتاری کوششیں جاری ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…