پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اڈیالہ جیل توڑنے کی سازش ناکام بنادی گئی

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سلاخیں کاٹ کر جیل توڑنے کی سازش ناکام بنادی گئی۔سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی جہاں سنگین مقدمات میں ملوث قیدی اور حوالاتی اسیر ہیں، قیدیوں سے

ملاقات کے آنے والے لوگوں کے ملنے کا سلسلہ جاری تھا کہ خالد خان نامی قیدی سے ملاقات کے لیے اس کا سوتیلا بیٹا امان عباسی جیل پہنچا۔امان عباسی نے قیدی کے لیے لایا جانے والا کھانا اور دیگر سامان بھی جمع کرایا جس کی چیکنگ کے دوران پکے ہوئے چاولوں سے لوہا وسلاخیں کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والی آری کا تیز دھار بلیڈ برآمد ہوا جس پر ملاقاتی کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔اسٹنٹ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ثاقب امین کا کہنا تھا کہ آری کا تیز دھار بلیڈ جیل کے اندر کسی بڑے واقعہ کا سبب بن سکتا تھا۔ ایس ایچ او صدر بیرونی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا سوتیلا والد منشیات کے مقدمے میں جیل میں اسیر ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…