اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی وطن واپسی حکومت نے سابق وزیر اعظم کو حیران کن پیشکش کر دی ‎

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )وفاقی وزیر نے نواز شریف کو وطن واپس آنے کی صورت میں خصوصی پیشکش کرتے ہوئے ٹکٹ فری دینے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ

اگر نواز شریف اگر پاکستان واپس آئیں گے تو انہیں جہاز میں فرسٹ کلاس کی فری ٹکٹ بلکہ مزید 2افراد کیلئے بھی ٹکٹ فری ہونگے ۔ غلام سرور خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہاز میں اسپیشل سہولیات ہوں گی اور ساتھ ہی مکمل انٹرٹینمنٹ کا بھی بندوبست ہوگا۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 16 فروری کو نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو جائے گی، نوازشریف واپس آنا چاہیں تو پروٹیکٹو سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف واپس آنا چاہیں تو ہائی کمیشن ان کو واپسی کی چٹ جاری کردے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ ان کی پاسپورٹ کی مدت 16 فروری کو ختم ہونی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…