گوجرانوالہ ( آن لائن ) چیئرمین ہلال احمر پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔
حادثے میں ابرار الحق محفوظ رہے تاہم انکا بھتیجا زخمی ہو گیا ۔ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ ابرارالحق کی گاڑی دھند کے باعث سڑک پر لگے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پی ٹی آئی رہنما کے اہل خانہ محفوظ رہے تاہم ابرارالحق کا بھتیجا زخمی ہو گیا۔چیئرمین ہلال احمر کے بھتیجے کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے کے وقت ابرارالحق اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے۔