اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صارفین کی جیبوں سے سالانہ ساڑھے دس ارب وصول کرنے کے باوجود سر کاری ٹی وی کا خسارہ کم نہیں کیا جاسکا،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب میں صارفین کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ سرکاری
ٹی وی کی بحالی کی فیس جبرا ًوصول کی جارہی ہے وہ سرکاری ٹی وی اب نہیں دیکھتے لہذا فیس کی وصولی ظالمانہ ٹیکس ہے جس کو ختم کیا جائے ، درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ٹی وی کا خسارہ 39 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے ، سرکاری ٹی وی سے ایک چینل کا خسارہ پورا نہیں کیا جا رہا جبکہ اب چھ چینل چل رہے ہیں جوخسارے کا شکار ہیں ،درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے اڑھائی کروڑ سے زائد صارفین ہیں جن سے پ35 روپے ماہانہ وصول کیے جارہیے ہیں ، ساڑھے ستاسی کروڑ روپے ماہانہ اور تقریبا ًساڑھے دس ارب روپے سالانہ پی ٹی وی کو صارفین کی جیبوں سے جارہا ہے صارفین کی جیبو ں سے اس ڈاکہ کوبند کیا جائے ۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے بجلی بلوں میں وصول کی جانے والی سرکاری فیس بڑھا کر 100 روپے کرنے کی خبر سامنے آئی تھی مگرعوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے پر معاملہ پر مزید پیشرفت نہ ہوسکی تھی ۔