اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

اب بہاولپور میں بھی ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی، افتتاح ہو گیا

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چولستان کے علاقے قلعہ ڈیرواڑ پہنچ گئے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیراوڑ کے مقام پر بنائے گئے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے ریزارٹ میںبہاولپور کے مختلف مقامات کی سیر کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس اور ٹی ڈی سی پی چولستان ڈیزاٹ ریزارٹ کا افتتاح کیاڈبل

ڈیکر بس سروس کا روٹ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے آفس سے چڑیا گھر تک ہو گاڈبل ڈیکر بس ایس ڈی ہائی سکول، کمشنر ہاؤس، ڈی سی چوک، بہاول کلب، سی ایم ایچ چوک، میوزیم، سینٹرل لائبریری، بی وی ایچ ہسپتال، فوارہ چوک، نور محل، احمد پوری گیٹ، دراوڑ گیٹ، فرید گیٹ، موری گیٹ اور چڑیا گھر سے ہوتی ہوئی واپس ٹی ڈی سی پی کے ٹرمینل واپس پہنچے گی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سول ہسپتال بہاولپور کے نام کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے سول ہسپتال بہاولپور کو نواب سر صادق محمد خان عباسی کے نام سے منسوب کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیاحت میرے دل کے بہت قریب ہے کورونا کے باعث سیاحتی سرگرمیاں ماند رہیں مگر الحمدللہ صورتحال میں بہتری آنے پر سیاحتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام سے کیاگیاایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے ڈبل ڈیکر بس سروس بہاولپور کے شہریوں کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تحفہ ہے لوگ ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے بہاول پور کے سیاحتی اورتاریخی مقامات کی سیر کرسکیں گے ڈبل ڈیکر بس پربزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو رعایت دی جائے گی ماڑی سے چولستان تک پنجاب کو ٹورسٹ حب بنائیں گے پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کا

بہت پوٹینشل ہے ۔وزیر اعلی پنجاب نے مذید کہا کہ پنجاب سیاحت کے حوالے سے مثالی صوبے بنے گاسیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے سیاحت کے فروغ کے لئے ضرورت پڑنے پر مزید بسیں بھی فراہم کریں گے اورڈبل ڈیکر بسوں کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی بڑھائیں گے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے جنوبی

پنجاب کی ترقی کے لئے مختص بجٹ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں ہو سکتاجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز تعینات کر دیئے گئے جو مکمل با اختیارہیں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری ہے جلد اپنی منزل تک پہنچیں گے – قبل ازیں وزیرِ اعلیٰ کے استقبال پر جھومر پارٹی نے چولستانی روایتی رقص کیا فوک گلوکار موہن بھگت نے چولستانی گیت سے خوش آمد ید کیااس موقع پر اراکین اسمبلی عامر چانڈیا، ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق، صاحب زادہ گزین عباسی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…