بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف عوام کی مشکلات میں اضافے کے لیے ایک ہی پیج پر ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف عوام کی مشکلات میں اضافے کے لیے ایک ہی پیج پر ہیں۔ حکومت کے ہزار دنوں میں عوام کی محرومیوں، مایوسیوں اور مصیبتوں میں اضافہ ہوا۔ مہنگائی، کرپشن میں ترقی سے عوام بدحال اور مافیاز کی چاندی ہوئی۔ قوم خوشحال پاکستان کے لیے

نوٹ اور ووٹ سے جماعت اسلامی کو سپورٹ کریں۔ وزیراعظم کا یہ بیان کہ تبدیلی کے لیے پانچ سال ناکافی ہیں یہ ان کی ناکامی اور منفی تبدیلی کا اعتراف ہے۔پہلے وزیراعظم نے فرمایا کہ مجھے سو دن دے دیں، پھر کہا چھ ماہ دے دیں، پھر کہا ایک سال دے دیں، اب ہزار دن گزر گئے عوام کی محرومیوں اور مایوسیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ وزیراعظم نے یوٹرنز زیادہ لیے ہیں یا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ زیادہ بار ہوا ہے۔ ہر روز یہ حکومت عوام کو کرنٹ لگاتی ہے اور ان کی چیخیں نکال رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی کی فی سبیل اللہ فنڈ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امراء جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، ناظم مالیات جماعت اسلامی نذیر احمد جنجوعہ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور مظہر محمود صدیقی بھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ قوم نے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ، پی ٹی آئی کی حکومتوں کو آزما لیا۔ ان سٹیٹس کو پارٹیوں نے ان کے ارمانوں کا خون اور قومی وقار کا سودا کیا ہے۔ ان کی حکومتوں میں کرپشن اور غیر ملکی قرضوں نے دن دگنی رات چوگنی ترقی کی ہے۔ عوام آئندہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی

کو ووٹ بھی دیں اور نوٹ بھی کیوںکہ جماعت اسلامی نے سیاست کے میدان میں عوام الناس کی جو خدمت کا فریضہ سرانجام دیا ہے وہ روز روشن کی طرح سب پر عیاں ہے۔سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں ایک قانون نہیں ہے۔ بڑوں کے لیے وی وی آئی پی اور غریب اور عام عوام کے لیے کچھ اور ہے۔ جو ویڈیو پوری قوم نے دیکھی

ہے اس میں عام ممبر جس نے پیسے لیے اس کا چہرہ تو سامنے آ گیا، لیکن جن لوگوں نے پیسہ جمع کر کے لوگوں کے ضمیر خریدنے کے لیے ان کو استعمال کیا ان کے نام سامنے نہیں آئے۔ اگر یہ کام وزیراعلیٰ کے کہنے اوراسپیکر ہائوس میں ہواتو یہ صرف فرد واحد یا دو افرادنہیں کر سکتے بلکہ اس میں پورا کنبہ شامل ہے۔ لہٰذا یہ

پورا ٹبر ایسا ہے جس کے بارے میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ کرپشن میں ملوث ہے اور کرپشن کی بنا پر یہ ساری عمارت کھڑی کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام کو بیدار کرنے ، مایوسیوں سے نکالنے اور تقسیم کرنے کی بجائے متحد اور صالح منزل دینے کی ضرورت ہے اور یہ کام جماعت اسلامی کی مخلص صالح قیادت ہی انجام دے

گی۔ قوم سے اپیل کرتا ہوں جو اسلامی خوشحال پاکستان کی خواہش اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی، مستحکم اور ترقی دینا چاہتے ہیں اور اگلی منزلوں میں پاکستان کو اقوام عالم میں ایک سردار اور امام لیڈر کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم 22کروڑ عوام کو مایوسیوں سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ وی آئی پی اور عام آدمی کے سٹیٹس کو کا خاتمہ کر دیں گے۔ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…