بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آصف زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ، نواز شریف کو اِن ہاؤس تبدیلی کے لئے قائل کر لیا، تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے رابطے کا بھی فیصلہ

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لانگ مارچ کے معاملے پر انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطوں میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے ن لیگ کو ان ہاؤس تبدیلی کے لئے قائل کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں

کا حکومت کو گرانے کی ہر آپشن استعمال کرنے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اتحاد کو ہر صورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔پی پی پی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اِن ہاوس تبدیلی کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔ ن لیگ نے بھی پیپلزپارٹی کو اِن ہاؤس تبدیلی کی مکمل حمایت کرنے کاعندیہ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ان ہاؤس تبدیلی۔استعفوں، لانگ مارچ اور دھرنے کا آپشن استعمال کرے گی۔کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے بعد اگرپیپلز پارٹی ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نمبر گیم پوری کرلیتی ہے تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی جبکہ نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے حکومت پرمزید دباؤ بڑھانے کے لیے تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ٹی وی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مکمل رضا مندی ظاہر کر دی ہے جبکہ ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن کی ناکامی کی صورت میں پیپلزپارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک نااہل شخص کو بچانے کے لیے پورا نظام عدل اور عدلیہ کا وقار خطرے سے دوچار ہے، 19 فروری کو ہونے والے الیکشن، محض الیکشن نہیں ہیں بلکہ ووٹ چوروں کے خلاف جنگ ہے، مریم نواز نے کہا کہ عمران خان

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ہیں، لانگ مارچ عمران خان کو گھر بھیجنے کا آخری چانس ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو خواجہ آصف کی وہ بات بہت بری لگی جو انہوں نے پارلیمنٹ میں کہی تھی کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے،بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہمیں نہیں، انہیں ہے جو مشکل میں ہیں۔مسلم لیگ

(ن) کے انتخابی جلسے میں خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ ثابت ہورہی ہے، انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ تھا کہ بچے یہ تمھارے بس کا روگ نہیں ہے۔انہوں نے خواجہ آصف کو کہا کہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دو جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ مر جاؤں گا لیکن ساتھ

نہیں چھوڑوں گا۔مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو خواجہ آصف کی وہ بات بہت بری لگی جو انہوں نے پارلیمنٹ میں کہی تھی کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان خواجہ آصف کی بات کہہ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 19 فروری کو الیکشن، محض ایک الیکشن نہیں بلکہ جنگ ہے جو نواز شریف نے ان ووٹ چوروں کے خلاف شروع کر رکھی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کررہی ہوں کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب اپنے حق کے لیے کھڑا ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…