اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کی اہم اتحادی جماعت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ گہرام بگٹی نے اپوزیشن بینجز پربیٹھنے،وفاقی اور صوبائی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دیدی اورکہاہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بی اے پی اور پی ٹی آئی نے اعتماد میں نہیں لیا،بلوچستان اور مرکز میں اتحادی کی حیثیت سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی سینیٹ ٹکٹوں کے حوالے سے ہمیں تحفظات ہیں،تحفظات دور نہ ہوئے تو وفاق اور صوبائی حکومت حمایت سے دستبرداری کاآپشن بھی موجود ہیں بی اے پی نے سینٹر سرفراز بگٹی کوٹکٹ دی تو وفاق اور صوبائی حکومت حمایت سے دستبردار ہوجائیں گے، رکن اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی کااپوزیشن بینجز پربیٹھنے اورسینٹ میں ووٹ کااستعمال نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اور وفاق میں حکومت کے اتحادی مگر سینٹ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،پی ٹی آئی کی جانب سے بھی بلوچستان سے سینٹ ٹکٹ جاری کرنے پر شدید تحفظات برقرار ہے سرفرازبگٹی کو ڈیرہ بگٹی کی عوام نے مسترد کردیاہے لیکن بی اے پی کی جانب سے سینیٹ کی ٹکٹ جاری کرکے دوبارہ مسلط کیاجارہاہے یہ فیصلہ جمہوری وطن پارٹی کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی جمہوری وطن پارٹی نے دوبار بی اے پی کو سپورٹ کیاہے اس سپورٹ کا مطلب یہ نہیں کہ بی اے پی ہمیں بائی پاس کرے ہم حکومتی اتحاد سے الگ ہوسکتے ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ گہرام بگٹی نے اپوزیشن بینجز پربیٹھنے،وفاقی اور صوبائی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دیدی اورکہاہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بی اے پی اور پی ٹی آئی نے اعتماد میں نہیں لیا

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…