ڈیرہ اسماعیل خان ( آن لائن )ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے کورائی میں قبرستان سے مردے لاپتا ہونے کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے کورائی میں قبروں سے مردے نکالنے اور قبریں کھودنے کے واقعات ہو رہے ہیں، پے در پے واقعات کے پیچھے کون ہے ؟ انتظامیہ اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔
انسان یا انسان نما جانور جو بھی ہے وہ تازہ قبروں کو ہی کھودتا ہے، قبرستان سے 2 بچوں کے جسد خاکی غائب جبکہ کفن اور کچھ ہڈیاں ملی ہیں اور ایک خاتون کی قبر کھودی گئی لیکن میت محفوط رہی۔ اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے قبرستان میں سرچ آپریشن کیا اور غاروں کو ٹٹولا تاہم کوئی شواہد نہ ملے۔