معرو ف سیاستدان کے پاس سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے فیس کم پڑ گئی ، ساتھیوں نے چندہ کر کے پیسے پورے کئے

13  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوارفرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی،پیپلز پارٹی ارکان نے چندہ کر کے پیسے پورے کئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء فرحت اللہ بابر ہفتہ کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن

کے دفتر کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے تو ان کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی ۔ الیکشن فیس 40 ہزارروپے تھی جبکہ فرحت اللہ بابر کے پاس 32 ہزارروپے تھے۔فرحت اللہ بابرکے ساتھ موجود پیپلزپارٹی کے ارکان نے چندہ کرکے پیسے پورے کئے، سب سے زیادہ چندہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے دیا جبکہ پیپلزپارٹی کے یاورنصیرنے چندے میں پچاس روپے دیئے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کے پیپر آرڈر میں نہیں، نہ ٹکٹ صحیح جاری ہوئے ہیں، کوئی ہوم ورک کرکے نہیں آتا یہ نالائق سرکار ہے،حکومت کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہورہی، غریب عوام کی کوئی پرواہ ہی نہیں ۔کراچی میں الیکشن کمیشن دفتر میں سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے،یہ لوگوں پر گولہ باری کررہے ہیں، انتشار پھیلا رہے ہیں، بجلی کی

قیمتوں میں اضافہ، عوام پر گولہ باری کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہورہی، پیسہ کہاں جارہا ہے، حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کچھ لوگوں کے کاغذات نامزدگی نامکمل ہیںتب ہی تاریخ بڑھائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے پیپر آرڈر میں نہیں، نہ ٹکٹ صحیح جاری ہوئے ہیں، کوئی ہوم ورک کرکے نہیں آتا یہ نالائق سرکار ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…