لاہور(این این آئی)شہریوں سے میونسپل ٹیکسیشن کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرنے والی میٹروپولیٹن کارپوریشن خود نادرا کی نادہندہ نکلی، نادرا نے برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کے پیپرز کی مد میں ایک کروڑ 50 لاکھ کی ادائیگی نہ کرنے پر سرٹیفکیٹس پیپرز کی سپلائی بند کردی، شہریوں کی ہزاروں درخواستیں
جبکہ بلدیہ آن لائن ایپ کی ایک ہزار 740 درخواستیں التوا ء کا شکارہوگئیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سرٹیفکیٹس پیپرز کی مد میں نادار کی ایک کروڑ 50 لاکھ کی ادائیگی نہیں کی جس پر نادارنے پیپرز کااجرا ء بند کردیا،شہرکے 107 فیلڈ آفسز میں برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کا اجرا ٹھپ ہوگیا۔نادرا نے ایم سی ایل کے فیلڈ آفسز کو سرٹیفکیٹس پیپرز کی سپلائی روک دی، سرٹیفکیٹس پیپرز ختم ہونے فیلڈ آفسز کے عملے تنگ آکر دفاتر ہی بند کردئیے ہیں،ایم سی ایل کے فیلڈ آفسز میں مطلوبہ سرٹیفکیٹس کے حصول کی ہزاروں درخواستیں التوا ء کا شکار ہیں،برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کی پیپرزکی قلت کے باعث ایک ہزار 740 التوا کاشکار ہوگئیں، بلدیہ آن لائن ایپ پر اپ لوڈ ہونے والی برتھ سرٹیفکیٹس کی ایک ہزار 615 درخواستوں میں 462 سرٹیفکیٹس ایشوکیے جاسکے۔برتھ سرٹیفکیٹس کی ایک ہزار 106 درخواستیں التوا کا شکارہیں، ڈیتھ سرٹیفکیٹس کی 581 درخواستوں میں سے 461 زیر التوا ء جبکہ صرف 69 نمٹائی جاسکیں میرج سرٹیفکیٹس 105 درخواستوں میں سے 86 التوا ء کا شکار جن میں سے صرف 14 نمٹائی جاسکیں، طلاق سرٹیفکیٹس کی 70 درخواستوں میں 63 زیر التوا ء جبکہ صرف 2 نمٹائی جاسکیں۔