کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی الیکشن کرانے سے انکار کردیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کیمطابق الیکشن کمیشن کو بتادیا ہے کہ مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر حلقہ بندیاں غیر آئینی ہوں گی۔یہ بات مرتضی وہاب نے الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کے
سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں کوبتائی ہے۔وزیر اعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کر لی ہے اور الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے کی سماعت کی،مشیر وزیراعلی سندھ مرتضی وہاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔مرتضی وہاب نے مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر حلقہ بندیاں غیر آئینی ہوں گی۔الیکشن کمیشن نے مردم شماری کی حتمی رپورٹ یکم مارچ سے قبل شائع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ڈویژن وزیراعظم سے رابطہ کریں، کمیشن اس معاملے پر مارچ کے پہلے ہفتے میں دوبارہ سماعت کرے گا۔ سندھ حکومت نے مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر بلدیاتی الیکشن کرانے سے انکار کردیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کیمطابق الیکشن کمیشن کو بتادیا ہے کہ مردم شماری کی عبوری رپورٹ پر حلقہ بندیاں غیر آئینی ہوں گی۔