بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

شہبازشریف اور نوازشریف کا ساتھ دینے والا سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد،تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)سینیٹ انتخابات،پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہوگئے ،پی ٹی آئی مرکز نے بلوچستان سے عبدالقادر کونامزد کردیاہے تاہم پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر کے ترجمان نے کہاہے کہ عبدالقادر کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر

پارلیمانی بورڈ کی جانب سے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان سے بھی سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار عبدالقادر کے نام کااعلان کردیاہے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عبدالقادر پی ٹی آئی بلوچستان کی طرف سے سینیٹ انتخابات کے امیدوار ہوں گے جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمد رند کے ترجمان بابر یوسف زئی کے مطابق عبدالقادر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی عبدالقادر کانام فائنل کرنے کیلئے پارلیمانی لیڈر سے مشاورت کی گئی ہے عبدالقادر ایک سرمایہ دار اور کنسٹرکشن کمپنی کا مالک ہے انہوں نے دعویٰ کیاکہ عبدالقادر پر نیب کے کیسز بھی ہیں چونکہ عبدالقادر نے ہر ٹھیکے میں شہبازشریف اور نوازشریف کے ساتھ مل کر غبن کیاتھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں 16فروری کو حلقہ پی بی 20پشین تھری پر ضمنی انتخابات میں بھی اختلافات ہیں،صوبائی قیادت کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کااعلان کیاگیاہے جبکہ ضلع کی جانب سے اپنا امیدوار سامنے لا یا گیاہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 3مارچ2021کو ہونے والے سینٹ انتخابات میں لاہور سے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے نامزد امیدوار کامل علی آغا نے اپنی باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے،بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں (ق) لیگی امیدوار کامل علی آغا نے

پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، اس موقع پر کامل علی آغا کے ہمراہ (ق) لیگی رہنماء اور خاتون رکن قومی اسمبلی حدیجہ عمر بھی تھیں، کامل علی آغا نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی سے سینٹ انتخابات میں اپنی حمائت میں ووٹ ڈالنے کی درخواست کی، واضح رہے کہ 3مارچ کو ہونے

والے سینٹ انتخابات میں لاہور کی 11نشستوں پر انتخابات ہونگے جن میں 7جنرل،2خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستیں شامل ہیں جبکہ دوسری طرف سینٹ انتخابات کے انعقاد کے شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن نے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو آج بروز ہفتہ بھی جاری رہے گا، یہاں یہ امر بھی

قابل زکر ہے کہ لاہور کی 11 نشستوں پر سینٹ الیکشن لڑنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اعظم نذیر تارڑ،پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنماء کامل علی آغا سمیت جمعیت علماء پاکستان اور دیگر نے کاغذات نامزدگی حاصل کر رکھے ہیں جن کی مجموعی تعداد 40ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…