منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب حقیقت میں بدلنے لگا

datetime 12  فروری‬‮  2021 |

لاہور ( آن لائن ) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال کر پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں پالیسیاں بناتے ہوئے

عوامی ترجیحات اور قومی مفادات کو فراموش کیا گیا، گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے، نظام میں سرائیت خرابیوں کو درست کرنے کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں، ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ عوام کی فلاح اور ملک کے مفاد کیلئے فیصلے کر رہے ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اچھا وقت دروازے پر دستک دے رہا ہے، پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے، مخالفین کی ہر سازش بری طرح نا کام رہی ہے، نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا اور مخالفین ہمیشہ کی طرح پیچھے رہ جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…