لاہور (آن لائن) الیکشن کمیشن پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے چار ارکان اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جن میں قومی اسمبلی کے دو اور
پنجاب اسمبلی کے دو ارکان شامل ہیں جن پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خالف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دو ارکان قومی اسمبلی خرم دستگیر اور چوہدری ارمغان سبحانی سمیت پنجاب اسمبلی کے دو ارکان عظمی بخاری اور رانا محمد افضل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے اوپر عائدالزامات کی ذاتی طور پر پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔