پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) میں سینیٹ امیدواروں کو ٹکٹ کے  اجراء پر پھوٹ پڑ گئی ، حیران کن انکشاف 

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میںسینیٹ کے انتخابا ت میں امیدواروں کو ٹکٹ کے اجراء کے معاملے پر بھی پھوٹ پڑ چکی ہے ،آصف زرداری نے بھٹو کی جماعت کو ’’لٹو جماعت‘‘ بنا دیا ہے ،جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے

والے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔اپنے ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور اسی وجہ سے مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ۔حکومت نے وفاق اورتین صوبوںمیں حکومت ہونے کے باوجود سینیٹ انتخابات کی شفافیت کیلئے تجویز دیتے ہوئے عملی پیشرفت بھی کی ہے جبکہ ضمیروں کے سوداگروں نے حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن کرنے والی جماعتیں قصہ پارینہ بن رہی ہیں اور آنے والے دنوںمیں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔مسرت جمشید چیمہ نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر سکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کر تے ہوئے چار امن دشمنوں کو جہنم واصل کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک دشمنوں ، دہشتگردوں کا ملک میں ہر جگہ جرات اور بہادری سے پیچھا کرے گی ،قوم لانس نائیک عمران ، سپاہی عاطف ، سپاہی انیس ، سپاہی عزیز کی قربانی کو فراموش نہیں کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ پوری قوم او رحکومت شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…