اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں 22کروڑ عوام سے معافی مانگتا ہوں کہ عمران خان کے حق میں بیانات دیے سوشل میڈیا پر وائرل بیان ، مولانا طارق جمیل کا ردعمل آگیا ‎

datetime 12  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، یہ خبریں جعلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ وائرل ہو رہا ہے،

جس میں لکھا ہے کہ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ بنائیں گے، لیکن افسوس آج اس نے جس طرح سرکاری ملازمین پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں یہ بہت ظلم ہے۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق میں بائیس کروڑ عوام سے معافی مانگتا ہوں کہ میں نے عمران خان کے حق میں بیان دے کر عوام کو دھوکا دیا۔ان خبروں کے وائرل ہونے کے بعد ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ایک پیغام لکھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ٹویٹر اکاؤنٹ (tariqJamilOFCL) کے نام سے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے وضاحتی بیان میں لکھا کہ میرے نام سے چلنے والی خبریں جعلی ہیں، میرے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو دیکھتے رہیں، اللہ تعالیٰ جعلی خبریں پھیلانے والوں سے ہمیں محفوظ رکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…