کراچی (این این آئی) شہر قائد میں ایک پولیس اہل کار محکمے سے برطرفی کے بعد ڈاکو بن گیا، تاہم ایک واردات کے دوران عبرت ناک انجام سے دوچار ہو گیا۔ چند روز قبل کراچی کے علاقے سعود آباد میں ایک برطرف پولیس اہل کار اظہر کا قتل ہوا تھا، تاہم آج اس کیس کا معمہ حل ہو گیا، جب یہ معلوم ہوا کہ سابق پولیس اہل کار لوٹ مار کی واردات کے دوران ہلاک ہوا۔کراچی پولیس نے کہا ہے کہ ملزم اظہر ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک حاضر سروس پولیس اہل کار کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا، اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے۔
پولیس حکام نے تحقیقات مکمل کر لیں، فوٹیج میں ملزم کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اظہر نے پولیس اہل کار حیدر کو اے ٹی ایم پر لوٹنے کی کوشش کی تھی۔پولیس کے مطابق اہل کار حیدر نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی جس سے ملزم اظہر کو ہلاک ہو گیا۔ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، سابق پولیس اہل کار اظہر سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل بھی چوری شدہ تھی، موٹر سائیکل لانڈھی کے علاقیسے چوری کی گئی تھی جس کا مقدمہ درج ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اظہر کو کرپشن پر محکمے سے برطرف کیا گیا تھا۔