جس دن جادو کا محل گرے گا سب ٹھیک ہو جائے گا،خواجہ سعد رفیق کھل کر بول پڑے

12  فروری‬‮  2021

لاہور ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر وزیراعظم پر چور ڈاکو یا غدار کا نعرہ لگا، جب حکومت جاتی ہے اس کے ساتھ ساری گرد بھی رخصت ہو جاتی ہے، اپوزیشن کے پاس محدود آپشنز نہیں، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کون ساپتا کب شو کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی

ٹی آئی کو اپنے بلیک ہول نظر نہیں آتے، جس دن جادو کا محل گرے گا سب ٹھیک ہو جائے گا، ن لیگ کی ساری قیادت پیشیاں بھگت رہی ہے، پوری قوم دیکھ رہی شہباز شریف دوبارہ جیل میں ہیں، ریلوے کو بہتر کرنے کی کوشش میں 16 ماہ جیل کاٹ آیا، سلمان رفیق نے ہیلتھ سیکٹر کو بہتر کرنے کی کوشش میں 16 ماہ جیل کاٹی سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ملازمین پی ٹی آئی کی طرح کہیں قبضہ نہیں کرنے جا رہے تھے، ملازمین پر شدید شیلنگ کی گئی، ایسا لگا جیسے بادل نیچے آگئے ہیں، حکومت کے منہ کو خون لگ گیا ہے، جس طرح اپوزیشن کا ٹارچر کیا جا رہا ہے، انہیں لگتا ہے سرکاری ملازمین کیساتھ بھی ایسا کریں گے۔ادھر شہباز شریف نے سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کی کمرہ عدالت میں صلح کروا دی۔ خواجہ احمد حسان نے سعد رفیق سے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔ سعد رفیق نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ احمد حسان سے تمام ناراضگیاں دور کرتے ہوئے ہاتھ سینے سے لگالیا۔ سعد رفیق نے چند سکینڈ خواجہ احمد حسان کا ہاتھ سینے سے لگائے رکھا۔ شہباز شریف دونوں رہنماؤں کو تمام باتیں نظر انداز کرنے کا کہتے رہے۔  خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر وزیراعظم پر چور ڈاکو یا غدار کا نعرہ لگا، جب حکومت جاتی ہے اس کے ساتھ ساری گرد بھی رخصت ہو جاتی ہے، اپوزیشن کے پاس محدود آپشنز نہیں، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کون ساپتا کب شو کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…