اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نیب ایسا ادارہ بن گیا جو سمجھتا ہے ہم سے کوئی سوال نہیں کرسکتا، چاہتے ہیں پہلے نیب کا احتساب ہو،ویڈیو لنک کے ذریعے کینیڈا، امریکہ سے شریک نیب متاثرین پھٹ پڑے

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب ایسا ادارہ بن گیا جو سمجھتا ہے ہم سے کوئی سوال نہیں کرسکتا، پتہ نہیں کیوں سمجھتا ہے وہ جوابدہ نہیں ہے،چاہتے ہیں پہلے نیب کا احتساب ہو نیب کے ادارے کا احتساب ہو،نیب نے جتنی بھی ریکوری کی ہے وہ دراصل پلی بارگین ہے،نیب کے قانون میں تبدیلی

ہونی چاہئے بہتری آئیگی،عوام کے لئے کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں اجلاس ہوا جس میں نیب متاثرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کینیڈا، امریکا سے بھی نیب متاثرین شریک ہوئے۔ڈپٹی چیئر مین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کیسز اور ریفرنسز کے حوالے سے پاکستان اور بیرون ملک سے لوگ میٹنگ میں شریک ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ نیب ایسا ادارہ بن گیا جو سمجھتا ہے ہم سے کوئی سوال نہیں کرسکتا، نیب پتہ نہیں کیوں سمجھتا ہے کہ وہ جوابدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں، لوگ تو ملک چھوڑ کر جا ہی نہیں رہے۔اس موقع پر نیب متاثرین ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے سامنے پھٹ پڑے۔اجلاس میں متاثرین نے موقف اپنایا کہ نیب کا ادارہ بغیر وجہ کے کیس بناتا ہے، ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی، نیب کیسز کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوگئے۔امریکا میں مقیم پاکستانی نے اجلاس میں بتایا کہ نیب نے ایسا کیس بنایا کہ میری خاندانی زمین کو آمدن سے زائد اثاثہ بنا دیا گیا،نیب ملتان میں میرے والد کے خلاف کیس دائر کیا گیا، میرے والد شدید علیل ہیں، پاکستان آکر نیب میں پیش نہیں ہوسکتے۔نیب متاثرین نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کیلئے افسوسناک صورتحال ہے، نیب کو عمران خان نے طاقتور

بنایا لیکن عوام کو ریلیف نہیں ملا۔ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ بعض لوگ غلط جگہ پر سرمایہ کاری کرتے ہیں اور مسائل کا سامنا کرتے ہیں،ہم جو کر سکتے ہیں کریں گے ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پہلے نیب کا احتساب ہو نیب کے ادارے کا احتساب ہو۔انہوں نے کہا کہ نیب نے جتنی بھی ریکوری کی ہے وہ دراصل پلی بارگین ہے ،نیب کی 400 بلین کی ریکوری کوئی معنی نہیں رکھتی۔سلیم مانڈوی

والا نے کہاکہ کاروباری افراد سے پیسے نکالنا آسان ہے کیونکہ وہ گرفتار نہیں ہونا چاہتے، کاروباری افراد کو کہا جاتا ہے ہم آپ کا کاروبار تباہ کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ نیب کے قانون میں تبدیلی ہونی چاہئے، مجھے امید ہے بہتری آئے گی اور قوانین میں تبدیلی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام کے لئے کوشش جاری رکھنی چاہیے،نیب ریفرنسز سے تنگ آ کرمیرے دفتر بہت لوگ آتے ہیں ۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیراعظم نے خود سٹاک ایکسچینج میں جا کر تسلیم کیا کہ نیب قوانین اور اختیارات میں مسائل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…