ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کشمیر کے محاذ پر جنرل قمر جاوید باجوہ سے اعلان جہاد کا مطالبہ

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامونکے (این این آئی)کشمیر کے محاذ پر جنرل قمر جاوید باجوہ سے اعلان جہادکا مطالبہ کرتے ہیں کشمیر کے مسائل حضور اکرم ﷺ کی تلوار کے علاوہ حل نہیں ہو سکتے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر و چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کارکنوں سے خطاب

کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں جہاد کو دہشت گردی قرار دے کر عوام الناس کو انتہا پسندی کا درس دیا جاتا ہے اللہ نہ کرے اگر ملک پاکستان پہ کوئی آزمائش آئے تو فقط جزبہ جہاد ہی قومی امنگوں کی ترجمانی کر سکتا ہے کشمیر میں ظلم وستم انتہا درجے پر ہے کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا اس وقت جنرل قمر جاوید باجوہ کو کشمیر میں جہادی دستے روانہ کرنے چاہیے اللہ کے فضل وکرم سے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرکے دنیا کو بتادیا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلسل کرفیو کے باعث گھروں میں قید معصوم بچے بوڑھے جوان خواتین نوائیدہ بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں ایک 60سالہ کشمیری کو شہید کردیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے معمر کشمیری شہری سرفراز احمد کو ضلع کے علاقے اوڑی میں ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجی کارروائی میں ایک کشمیری کے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فورا جائے وقوعہ پر پہنچ کر اس کی میت برآمد کی ۔بعدازاں شہید کشمیری کی اوڑی میں نامعلوم مقام پر واقع فوج کے زیر انتظام قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا جہاں ماضی میں ہزاروں کشمیریوںکو دفن کیاگیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…