پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

5سالہ بچے کی باپ کی بجائے ماں کے نام سے پکارے جانے کی استدعا، فیملی کورٹ نے زبردست فیصلہ سنادیا

datetime 11  فروری‬‮  2021 |

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں پانچ سالہ بچے کی باپ کی بجائے ماں کے نام سے پکارے جانے کی استدعا پر فیملی کورٹ نے باپ کی حصول بچہ کے لئے درخواست خارج کر دی۔زرائع کے مطابق فیملی کورٹ کے جج شکیل احمد کو

تنویر احمد کو مطلقہ بیوی سے بچہ دلا پانے کی درخواست دائر کی جس میں مطلقہ عمیرہ بی بی کے ساتھ گزشتہ روز عدالت میں پیش 5سالہ بچے فہد نے اپنی توتلی زبان میں کہانی بیان کی کہ میں نے چھوٹی سی عمر میں اپنی ماں کو روتے ہوئے دیکھا۔جس وقت میری انگلی پکڑ کر سکول جانے،بازار جا کر چیزیں لینے کے دن تھے ظالم باپ نے ماں کو طلاق دے کر میرے ساتھ گھر سے نکال دیا۔جہاں دادی اور پھوپھیاں والدہ پر زبان کے تیر چلاتے ہوئے زدوکوب کرتی اور نوکرانی کی طرح سارے گھر کا کام کرواتیں تھیں۔اب اس ماں نے مجھے پال پوس کر آج ماں کا سہارا بننے کے قابل کیا مجھے باپ سے سخت نفرت ہے اس لئے مجھے باپ کی بجائے ماں کے نام کے ساتھ پکارا جائے۔عدالت میں بچے کی پکار پر سب آبدیدہ ہو گے اور فاضل جج نے حصول بچہ کی درخواست خارج کر کے بچے فہد کو ماں کی پرورش میں واپس کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…