اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے سابق معاون خصوصی کو پی ٹی آئی میں نیاعہدہ مل گیا

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این ا ین آئی ، آئی این پی)پی ٹی آئی نے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کو نیا عہدہ دے دیا،انہیںانصاف ویلفیئر ونگ کا سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن تعینات کیا گیا ہے، دوسری جانب وزیراعظم

عمران خان نے سینیٹ انتخابات 2018 کے ویڈیو معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایم پی ایز کے پیسے لینے کی ویڈیو کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی بنا دی جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور وزیراعظم کے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ ویڈیو میں کون کون ملوث ہے اور اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی ویڈیو کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع سے متعلق تجاویز بھی دے گی اور ملوث افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کے امکانات سے متعلق سفارشات دے گی۔کمیٹی ملوث افراد کے خلاف کیسز نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو بھجوانے پر بھی غور کرے گی۔دریں اثنا وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ممبران اسمبلی کی خریدوفروخت کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اب سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہیے اور فائدہ

اٹھانے والوں کو سیاست سے ہمیشہ کیلئے باہر کردینا چاہیے کیونکہ ایسے لوگ سیاست پر دھبہ ہیں۔ دریں اثنا ممبر صوبائی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات 10کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی اور آفر این جی او کی ایک خاتون نے پیپلز پارٹی کی جانب سے آ کر کی تھی، پیسوں کی آفر ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی اور ممبر میانداد خان کو بھی ہوئی تھی جبکہ سینیٹ میں ووٹ فروخت کرنے والوں کی ویڈیوز آنا ملک کیلئے انتہائی بدنامی کا باعث ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…