اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

وزیر اعظم عمران خان سینٹ الیکشن کی تاریخ آگے لے جانے کے خواہشمند، الیکشن کمیشن نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 11  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سینیٹ کے آئندہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی شیڈول کے لئے اپنی پرانے ٹائم فریم پر قائم ہے ۔ وہ تاریخ کو آگے لے جانا نہیں چاہتا ۔جس کی خواہش وزیر اعظم عمران خان نے ظاہر کی تھی ۔روزنامہ جنگ میں طارق بٹ

کی شائع خبر کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ آئندہ ماہ مارچ میں ہو گی ۔ 11مارچ کو نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے ۔سینیٹ کے لئے انتخابی شیڈول آج جاری ہو گا ۔انتخابی ایکٹ2017 کے مطابق یہ انتخابات کرانے کا واحد اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔اگر 2018 کے سینیٹ انتخابات سے رہنمائی لی جائے تو پورا انتخابی عمل مکمل ہو نے میں ایک مہینہ لگے گا ۔گزشتہ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول 2 فروری 2018 کو جاری کیا تھا ۔3 مارچ کو چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ امیدواروں کے لئے ووٹ ڈالے گئے تھے ۔قانونی اور آئینی طریقہ کار یہ ہے کہ ریٹائر ہو نے والے سنیٹرز کی مدت مکمل ہو نے سے ایک ماہ کے اندر سینیٹ انتخابات ہوں گے ۔دوسری جانب سینیٹ الیکشن کے لئے حکمران جماعت تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے حتمی ناموں کی منظوری وزیراعظم عمران خان دینگے ۔خیبر پختونخوا سے ثانیہ نشتر،محسن عزیز،شبلی فراز،

حمید الحق،شہزاد گل اعوان کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں ۔پنجاب سے عبدالرزاق داؤد، علی خان ترین،شہباز گل،بیرسٹر شہزاد اکبر،سیف اللہ خان نیازی،اکبر یوسف،آمین اسلم،کامل علی آغا کو شارٹ لسٹ کیا گیا ،وفاقی دارلحکومت سے زلفی بخاری،بابر اعوان ،عامر مغل شارٹ لسٹ ،خو اتین کی نشستوں پر نیلوفر بختیار،نگہت محمود اور نیلم ارشد کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے،سندھ اور بلوچستان سے امیدواروں کا حتمی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…