واشنگٹن ( آن لائن) جوبائیڈن انتظامیہ امریکی اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں چینی اثر و رسوخ ہونے کی جاسوسی کی ٹرمپ پالیسی سے دستبردار ہو گئی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے تعلیمی اداروں میں امریکی اثر و رسوخ ہونے کی جاسوسی کے لئے جو پالیسی تشکیل دی تھی ہماری انتظامیہ اس مکمل طور پر دستبردار ہو رہی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پالیسی کے تحت امریکی اسکولو ں اور یونیورسٹیوں کے لئے یہ ضروری تھا کہ وہ کنفیوشیس انسٹی ٹیوٹس جو کہ چینی کمیونسٹ پارٹی پروپیگنڈہ کے لئے مبینہ طور پر فرنٹ گروپس کا کردار ادا کرتے ہیں کے ساتھ اپنی پارٹنر شپ کی تمام تر تفصیلات وا ضع کریں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ سو کے بارہ سکول اور 65 کالجوں کی کفیوشیس انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ پارٹنر شپ ہے