مریدکے(این این آئی) اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پر دیہات بنائے جانے کا انکشاف مختلف دیہاتوں میں آپریشن کے دوران ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی زمین قبضہ گروپ سے واپس لے لی گئی ،زمینوں پر بنی حویلیاں ڈیرے باڑے دکانیں گرادی گئیں ۔تفصیل کے مطابق
مریدکے تحصیل میں دیہاتوں کے دیہات اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پر بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ڈی سی او شیخوپورہ چوہدری اصغر جوئیہ ڈی پی او مبشر میکن کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر مریدکے چوہدری اظہارالحق باجوہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن رائے محمد منشا اور ڈی ایس پی چوہدری افتخار وریا بھاری مشینری اور عملہ کے ہمراہ قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔گزشتہ روز بھی چار کروڑ روپے کے قریب مالیت کی ایک سو تیس کنال چھ مرلہ اراضی قبضہ گروپ سے واپس لے لی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اظہارالحق باجوہ نے میڈیا کو بتایا ابتک 49چک سے چوبیس ایکڑ فتح پوری سے چوبیس ایکڑ ڈالہ واہگہ ٹپیالہ دوست محمد 26چک 27چک 28چک اور دیگر علاقوں سے سیکڑوں ایکڑ رقبہ قبضہ گروپوں سے واپس لیکر سرکاری قبضہ میں لے لیا گیا ہے ۔ایک ارب سے زائد مالیت کے رقبوں پر بااثر افراد عرصہ دراز سے قابض تھے اور حویلیاں عالیشان رہائشیں مارکیٹیں جانوروں کے باڑے بنا رکھے تھے ۔انہوں نے انکشاف کیا کئی دیہات سرکاری زمینوں پر بنے ہوئے ہیں جنکو خالی کرنے کے نوٹس جاری کردئے گئے ہیں انہوں نے بتایا قبضہ گروپ سے ایک مرلہ تک واپس لینے تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات ہیں جس پر عمل کیا جارہا ہے۔