ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ووٹوں کی فروخت کے حوالے سے انتہائی اہم ویڈیو سامنے آنے پر سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے حیران کن انکشاف کر دیا 

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ انتخابات میں مبینہ طور پر ووٹ فروخت کرنے والے خیبر پختون خوا اسمبلی کے اراکین کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو کے حوالے سے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ انتہائی اہمیت کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ معاملہ رشوت کے زمرے میں آتا ہے۔

الیکشن ایکٹ 2017  کے تحت  جو بھی رشوت کے ذریعے الیکشن میں مداخلت کرتا ہے وہ قومی مجرم ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوے  سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ 2009ئ�  میں ہمارے پاس اس طرح کی شکایت آئی تھی۔ انہوں نے کہا  کہ اس وقت انکوائری کی تو ثبوت سامنے نہیں آئے، اب انتہائی اہمیت کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا ہمیشہ بیان ا?تا رہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے، ہارس ٹریڈنگ میں کروڑوں اربوں روپیہ تقسیم ہوا ہے۔کنور دلشاد نے کہا کہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن کو تمام دستاویزات، ویڈیو کے ساتھ ریفرنس کی صورت میں اور 2017ئ�  کے الیکشن ایکٹ سیکشن 167، 168، 169 اور 170 کے تحت داخل کر دیں۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ رشوت کے زمرے میں آتا ہے، الیکشن ایکٹ 2017ئ�  کے سیکشن 167، 168، 169، 170 میں لکھا ہے کہ جو بھی رشوت کے ذریعے الیکشن میں مداخلت کرتا ہے وہ قومی مجرم ہے۔ انہوں نے  مزید کہا  کہ ان سیکشنوں میں لکھا ہیکہ الیکشن کمیشن انہیں نااہل قرار دینے کے ساتھ 3 سال کی سزا بھی دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف الیکشن کمیشن ایف آئی آر درج کرانے کا بھی مجاز ہے، نا اہل قرار پانے والا 5 سال تک الیکشن میں بھی حصہ لینے کا مجاز نہیں۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…