لاہو ر(این این آئی) وزیر ریلوے اعظم سواتی کے سپیشل اسسٹنٹ نے محکمہ ریلوے سے استعفیٰ دیدیا۔وزیر ریلوے اعظم سواتی کے سپیشل اسسٹنٹ غلام دستگیر بلوچ نے وزارت ریلوے کو استعفیٰ بھجوادیا۔ استعفے کے متن میں کہاگیا کہ ریلوے کے اندر فریٹ مافیا متحرک ہے جو کام نہیں کرنے دے رہا ہے۔ سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر ریلوے غلام دستگیر بلوچ کا تعلق
سول سروس کے27، کامن سے تعلق ہے۔غلام دستگیر بلوچ کے پاس سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر ریلوے کے ساتھ اضافی چارچ ریلوے فریٹ کمپنی کا بھی تھا۔ وزارت ریلوے نے ایڈیشنل جنرل مینجر ریلوے فریٹ مظہر علی شاہ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے فریٹ کمپنی کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ غلام دستگیر بلوچ کو چند ماہ قبل ہی سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر ریلوے لگایا گیا تھا۔